ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے تریسٹھویں تخت نشینی کے سالگرہ کے موقعے پر ہنزہ بھر کے تمام جماعت خانوں میں چراغاں اور ایس او پیز پر عملداری کے ساتھ مختصر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔۱۱جولائی جو ہر سال انتہائی خوشی و عقیدت اور

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن) اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے تریسٹھویں تخت نشینی کے سالگرہ کے موقعے پر ہنزہ بھر کے تمام جماعت خانوں میں چراغاں اور ایس او پیز پر عملداری کے ساتھ مختصر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔۱۱جولائی جو ہر سال انتہائی خوشی و عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا تھا اس سال عالمی وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پرضلعی انتظامیہ ہنزہ کی جانب سے ہنزہ کے مرکزی بازار میں مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا گیا ۔ اسماعیلی برادری نے اسماعیلی ریجنل کونسل اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے احکامات کے مطابق اپنے گھروں کے حدود میں ہی انفرادی طور پر عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اور متعلقہ اداروں کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے مذہبی سماجی و دیگر تقاریب کو انتہائی محدود اور سادگی سے منا کر بہترین مثال قائم کی ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ