ہنزہ (اجلا ل حسین)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان میاں بیوی سیاح مقامی ہوٹل میں گیس سلنڈر کی وجہ سے جان بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی شب ہنزہ کریم آباد کے نجی ہوٹل کمرے میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان میاں بیوی گیس سلنڈر رات بھر جلانے کی وجہ سے کمرے میں جان بحق ہوگئے، اطلاع کے مطابق جان بحق ہونے والے میاں بیوی کی دو ہفتے قبل شادی ہو چکی تھی اور سیرو تفریخ کے کے لئے ہنزہ آئے تھے۔ قومی شناختی کارڈ کے مطابق میاں کا نام شعب حسن ولد زائد حسین شاہ عمر31سال جبکہ بیوی سیدہ فاطمی دختر سید دلاور عباس ساکن اسلام آباد ہیں ۔ہوٹل ملکان کی اطلاع پر ہنزہ پولیس سٹی تھانہ کے ٹیم موقع پر پہنچ گئے جہاں پر ہوٹل کی کمرے کا معائینہ کیا موقع پر گیس سلنڈر چھولہے بھی آن تھا ، جبکہ دوسری جانب ہوٹل مالک کے مطابق رات 11بجے تک کمرے میں چھولہے کے پاس گرم ہورہے تھے جس کے بعد ان کو بتایا گیا کہ سونے سے پہلے ہیٹر کو بند کر کے کمرے سے باہر رکھانے کے بعد سویا جائے جس پر سیاحوں نے حامی بھرتے ہوئے چھولہ بند کرنے کی یقین دہانی کر ائی تھی۔تاہم صبح 9بجے تک کمرے سے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی جس کے بعد ہوٹل مالکان نے ماسٹر چابی سے کمرے کو کھول دیا جہاں پر دونوں میاں بیوی مردہ پائے گئے جس ے بعد ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی ہیں۔ پولیس نے نعشوں کو اپنے تحویل میں لیتے ہیڈ کواٹر ہسپتال علی آباد پہنچایا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو گلگت کی روازنہ کر دی گئی۔ہنزہ ہ پولیس نے ہوٹل ملکان کے خلاف قانونی کاروائی کو مکمل ہونے تک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ