ہنزہ نیوز اردو

آٹا سمگلنگ میں ملوث 4ملز مالکان محمد فاروق،شاہد عالم،مستقیم اور شاہد کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اصغر خان نے جرم ثابت ہونے پرایک ایک ماہ جیل اور40,40ہزار روپے جرمانے کی سز ا سنادی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر): آٹا سمگلنگ میں ملوث 4ملز مالکان محمد فاروق،شاہد عالم،مستقیم اور شاہد کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اصغر خان نے جرم ثابت ہونے پرایک ایک ماہ جیل اور40,40ہزار روپے جرمانے کی سز ا سنادی،قبضے میں لیا گیا آٹے کو عوام کے سامنے نیلام کرنے اور جرمانے کی کل رقم ایک لاکھ 60ہزار روپے قومی خزان میں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے سکیٹرز مجسٹریٹس،عاطف اللہ اور محمد یامین کے ہمراہ رات گئے خفیہ اطلاع پرکریم مل جاگیر بسین، آفتاب مل جاگیر بسین،راجپوت مل بسین اور گلگت فلور مل ہنزل چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران سمگلنگ کیلئے تیار شدہ آٹے کے تھیلوں سے بھرے ٹرکوں کو موقع پر قبضے میں لیکر مل مالکان کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ چاروں ملوں کے پکڑے گئے 364تھیلے 40کلو گرام والے جبکہ 20کلو والے 85تھیلے شامل تھے۔  جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو ایک ایک مہینہ جیل اور 40,40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور ٹوٹل ایک لاکھ چالیس ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر جعلی تھیلوں کے پرنٹ شدہ تھلے برآمد ہوئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے خو د سمگلنگ کیلئے تیار 4ٹرکوں کو بھی قبضے میں لیا ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ