ہنزہ نیوز اردو

آرمی چیف اور کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر پاک فوج کی مقرر کردہ ٹیموں نے ضلع کھرمنگ کے دشوار گزار پہاڑوں میں راشن تقسیم کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر):کرونا وبا کی وجہ سے گلگت بلتستان میں جاری بحران اور آزمائش کے دنوں میں پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فوج نے بلتستان کے بارڈر بیلٹ کے پسماندہ ضلع استور، کھرمنگ اور گانچھے میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔آرمی چیف اور کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر پاک فوج کی مقرر کردہ ٹیموں نے ضلع کھرمنگ کے دشوار گزار پہاڑوں میں گھرے ہوئے علاقے اولڈنگ، مورول، چچیھنگ، غنوق، ڈنسر اور ضلع گانچھے میں مشہ بروم، دگونی، چُھوربٹ اور خپلو کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔جبکہ ضلع استور کے دوردراز کے علاقوں رٹو،گدی،چلم،منی مرگ، اورشونٹر کے علاقوں میں اشیاء خوردنوش اور دوسری ضرورت کی اشیاء کی ترسیل یقینی بنائ۔ جبکہ تینوں اضلاع میں اب تک شہداء، معذور، بیوہ خواتین، دھاڑی دار، مزدور اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج اپنے عزم اور قوت ارادی کے ساتھ راشن تقسیم کا عمل آخری مستحق تک پہنچانے تک جاری رکھے گی۔ پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز میں گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ