ہنزہ 19 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز(اجلال حسین) ہنزہ میں واٹر یوزر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا واٹر منجیمنٹ ڈیپارمنٹ کے ذیر اہتمام ایک روز ہ تربیتی ورکشاب گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پانی سے منسلک کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی متعارف کر وایا گیا۔ اس ورکشاب میں کسانوں کوان کی ذمہ داریوں سے آگا کیا گیا اور دنیا میں زرائع آبپاشی کے نظام کو تصویری انداز میں کسانوں کو دیکھا گیا۔ ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین شکر علی نے کہا کہ اس منصوبے کو لا نے کا مقصد کسانوں اور محکمہ کے درمیان تعلقات استوار کر نا اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہیں ورکشاب میں زرعی انجنیئر عادل حسین نے نئی آبپاشی کے نظام کو متعارف کر وایا۔ ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راجہ مظفر ولی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہنزہ نگر نے زرعی اصولوں اور کیڑے مکوڑون اور دوسرے حشرات جو فصلوں کو تباہ کرتے ہیں ان کی تدارک کے اصول اور طریقے بتائے جبکہ درختوں کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنے کی اپیل کی اور واٹر منیجمنٹ کا پروگرام کو سہراتے ہوئے مبارک باد پیش کیا ۔ ورکشاب میں اسسٹنٹ دائریکٹر فیشرز ، لائیو سٹاک کے افسران اور واٹر یوزر ایسوسی ایشن کے ممبران شریک ہوئے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ