ہنزہ نیوز اردو

یہ ایک حقیقت ہے کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے نظام تعلیم کا بہتر ہونا لازمی ہے: حاجی شاہد حسین

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(بیورو چیف):نئے تعلیمی سال کے أغاز پر تمام ہیڈ ماسٹرز ،اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی خدمات کو پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سال گزشتہ انجام دینے والے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ نئے سال کے أغاز پر ایک نئے عزم اور نئے ارادے کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمداریوں کو نبھاتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی حکمت عملی تیار کر کے گزشتہ سالوں کے تجربات کو پیش نظر رکھہ کر أنے والے چیلینجز کا مقابلہ کرنے وِِِِِطلباء کی کردار سازی کرنے و ایک اچھا انسان بنانے و ایک اچھا مسلمان بنانے اور صحیح پاکستانی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی شاہد حسین نے اپنا ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہا .یہ ایک حقیقت ہے کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے نظام تعلیم کا بہتر ہونا لازمی ہے جس کے بغیر معیار تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ٹیچرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان نہ صرف اساتذہ کے حقوق کے لئے سرگرم عمل ہے بلکہ نظام تعلیم اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور مزید بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ساتھ ساتھ اساتذہ کے فوری حل طلب مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ اساتذہ مطمعن رہیں اور اپنی تمام تر صلا حیتوں کو معیار تعلیم اور نئی نسل کے کردار سازی کے لئے بروئے کار لائیں گیا آپ کو انشااللہ بہت جلد خوشخبری سنائیں گے

مزید دریافت کریں۔