ہنزہ نیوز اردو

یو سی ٹیرو میں خوش گاو کے بال اتارنے کا تہوار پہلی بار سرکاری سطح پر منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

تحصیل پھنڈر (عابد حسین):تحصیل پھنڈر کے گاوں بارست میں یاک فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ یو سی ٹیرو میں خوش گاو کے بال اتارنے کا تہوار پہلی بار سرکاری سطح پر منایا گیا۔ محکمہ لائیو سٹار اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اور شندور ایل ایس او نے مشترکہ طور پر اس تہوار کا انعقاد کیا۔ تہور کا آغاز ڈائریکٹر لائیو سٹاک گلگت بلتستان اشتیاق احمد نے ایک خوش گاو کا بال اتار کر کیا۔ تہور میں سینکڑوں خوش گاو کے بال آتارے گئے، خواتین نے خوش گاو کے دودھ سے علاقائی کھانے بھی تیار کیں۔ تہوار میں ایک کمپنی کی طرف سے یہ علان بھی کیا گیا کہ ائندہ خوش گاو کے بال فی کلو گرام اٹھ سو روپے کا خریدا جائے گا جس سے قالیں اور دیگر مصنوعات تیار کیا جائے گا۔ تہوار میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں، مقامی لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی پیش کیا۔

مزید دریافت کریں۔