ہنزہ نیوز اردو

یونین آف جرنلسٹ ہنزہ اور ہنزہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس گزشتہ شب منعقد کر دیا اس موقع پردنوں اداروں کے عہداداران اور ممبران شریک

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) یونین آف جرنلسٹ ہنزہ اور ہنزہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس گزشتہ شب منعقد کر دیا اس موقع پردنوں اداروں کے عہداداران اور ممبران شریک ہوئے۔اجلاس میں ہر دل عز یز عوام دوست معروف قابل سینئر صحافی گلگت بلتستان راجہ عادل غیاث کی گزشتہ روز اچانک موت پر گہری غم اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ہنزہ پریس کلب اوریونین آف جنرلسٹ کے عہداداران و ممبران نے راجہ مرحوم کی صحافت کے میدان میں خدمات نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ چترال کے عوام میں درپیش مسائل کو بالا حکام تک پہنچانے کے علاوہ حق کی بات اورعلاقے میں رضا کارانہ عوام کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیااجلاس میں کہا مرحوم راجہ نے نہ صرف غذر کی صحافتی میدان میں کام کرنے والوں کے استاد تھے بلکہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے مختلف منعقدہ صحافتی تربیتی ورکشاب صحافت کی اصولوں اور خبر لکھنے کے طریقہ کار سیکھایا گیا تھا جس کی نہ صرف ہم قدر کرتے ہے بلکہ رہتی دنیا تک مرحوم کی صحافتی میدان میں خدمات یاد کرئینگے انشاللہ۔ اجلاس میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہردل عز یز عوام دوست صحافیوں کے استاد کی اچانک موت پر غم زدہ ہے مگر اللہ کے فیصلے کے سامنے ہر انسان بے بس ہے دعا ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کریں روح کو دائمی سکون نصیب کریں درجات کو بلند فرمائیں راجہ مرحوم کی موت ہم سب کے لئے نقصان ہے تاہم لاوحقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی اللہ تعالی ہمت اور حوصلہ دیں آمین آمین۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ