ہنزہ نیوز اردو

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ کے جانب سے اعلانیہ جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(سلیم برچہ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ کے جانب سے اعلانیہ جاری 15جولائی سے ضلع بھر میں موجود تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹیز نہ دینے کا فیصلہ۔ کسی بھی ایمرجنسی میں خدا نخواستہ کوئی ناگہانی موت واقع پیش آنے کی صورت میں عوامی نمائندہ و سینئر وزیر گلگت بلتستان کرنل (ر) عبید اللہ بیگ زمہ دار ہونگے۔ صدر وائے ڈی اے ضلع ہنزہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے حوالے سے پوچھنے کے لئے نہ تو کوئی سرکاری زمہ دار آیا اور نہ ہی عوامی نمائندہ مطالبات کے تکمیل تک ضلع ہنزہ کے تمام ہسپتالوں جس میں سول ہسپتال علی آباد ، گلمت ہسپتال اور کریم آباد ہسپتال تمام مریضوں کے لئے بند کئے جا رہے ہیں او پی ڈی اور ایمرجنسی بھی بند ہونگے۔ مزید انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام ینگ ڈاکٹرز نے مل کر متفقہ طور پر اور انتہائی مجبوری میں یہ فیصلہ لیا ہے اس دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وائے ڈی اے کا کوئی بھی ممبر زمہ دار نہیں ہوگا عوام سے دلی معزرت کے خواہاں ہیں اور اپیل کیا ہے کہ عوام بھی تعاون کریں۔ خدا نخواستہ کوئی واقع پیش آیا تو اس کی مکمل زمہ داری ہنزہ سے منتخب نمائندہ کرنل ر عبید اللہ بیگ پر عائد ہوگی۔

مزید دریافت کریں۔