ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے ماسٹر پلاننگ پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ نیوز (سلیم برچہ) ہنزہ پریس کلب کی نئی کابینہ صدر علی احمد جنرل سیکرٹری سلیم برچہ انفارمیشن سیکرٹری کامران علی یونین جرنلسٹ کے صدر اجلال حسین جنرل سیکرٹری اسداللہ غازی نائب صدر ذوالفقار بیگ اور ہنزہ پریس کلب کے سابق صدر رحیم اللہ بیگ نے ڈی سی ہنزہ سے ملاقات کی اس موقع پر ضلع بھر کے اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے سال 2020 اور 2021 میں ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی ہونے والے تمام سکیموں میں بارے میں بتایا جس میں سرفہرست چار اہم اہمیت کے حامل سکیموں بجلی ، پینے کے لئے صاف پانی زرعی اور کاشتکاری کے لیے پانی ، صحت کے لیے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور تعلیمی اداروں میں بہتری لانے جسے کام شامل ہیں ان تمام سکیموں پر سال 2020 میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ سال 2021 کے آخر تک مزید ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی آخر میں نئے منتخب ہونے والے ہنزہ پریس کلب اور یونین جرنلسٹ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام اور انتظامیہ کو ملانے انکی اچھی اور بری ہر طرح کی کارکردگی منظر عام پر لانے کا واحد ذریعہ ہے میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ ان مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

ہنزہ کے ماسٹر پلاننگ پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا

مزید دریافت کریں۔