ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے قدیم تہوار نیاز صاحب زمان منانے کے سلسلے میں کریم آباد درامشل پروگرام کا اعتقاد کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) ہنزہ کے قدیم تہوار نیاز صاحب زمان منانے کے سلسلے میں کریم آباد درامشل پروگرام کا اعتقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بڑی تعداد میں بزرگ ، خواتین اور بچے بھی شامل تھے یہ تہوار کئی سالوں سے ہنزہ کے مختلف قبائل ہر سال بہار کے آمد کے ساتھ بلوسم کے موسم میں جوش و جز بے سے مناتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ تہوار کریم آباد کے درمتنگ قبلیے نے درامشل میں منایا اس تہوار کے بارے میں مشہور ڈرامہ نگار ، کپئرر ، سماجی شخصیت شیر باز کلیم سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ہنزہ میں بہت سے قدیمی تہوار منائے جاتے ہیں ان میں نیاز صاحب زمان بھی ایک قدیم تہوار ہے جس کا مفہوم آسان الفاظ میں شکر گزاری کا ہے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم جدیدیت کی طرف جارہے ہیں معاشرے میں روایات ، تہواروں ، خصوصا کلچر کو خطرات لاحق ہیں ایسے میں اس طرح کے تہواروں کو آنے والے نسلوں میں منتقل کرنا بہت لازمی ہے اسی لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ قدیم ترین تہوارارون کو ہر سال منعقد کیا جاسکے

مزید دریافت کریں۔