ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے عوامی نمائندہ میر سلیم خان خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(این این آئی) ہنزہ کے عوامی نمائندہ میر سلیم خان خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔احتشام اُللہ بیگ صدر پی پی پی سنٹر ہنزہ، ہنزہ کے عوامی نمائندے شہزادہ سلیم خان جو کہ ہنزہ کے عوام نے بڑی اکثریت سے حق رائے دہی دے کراس اُمید پر جتایا تھا کہ ہنزہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشیاں رہئنگے اور یہْ اُمید تھی کہ وہ نو جواں ہیں دل میں ملک و قوم کی خدمت کے نئے جذبے سے سرشار ہونگے نیز اقتدار میں لایا تھا۔ او ر ہمیں یہ اب معلوم ہوا کہ وہ قوم کے بنیادی مسائل سُنے کے اوقات یعنی دن کو خود سوتا ہے اور رات کو جاگتا رہتا ہے انتخابی مُہم کے دوران اس نے اور میر غضنفر علی خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میرا گھر کا دروازہ سب کے لئے کُھلا رہئے گا۔ جس طرح مُغلیہ ادوار میں زنجیر عدل ہر ایک شہری کے لئے کھلا ہوتا تھا ۔ یہی مثال میرے گھر پر بھی ہوگا۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد بھی اظہار تشکر کی ادائیگی کے وقت بھی حق رائے دہی سے نوازنے کا صِلہ عوام کی خدمت کے ذریعے نھباؤں گایہی کہا تھا۔ 
لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اَب وقت نے بتایا کہ قول و فعل میں ناکام ہیں اور تضاد ہے۔اور اپنے ہی گھریلوے جھگڑے میں ہی مصروف عمل ہے اور اس گھریلوے جھگڑے سے فرصت ملی تو کچھ بات بن جائے گی ۔نام نہاد رہنماء اپنے آپ کو سمجھ دار سپر لیگ کا کارکُن پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے کہ ہنزہ میں پیپلز پارٹی کا قیادت ہی نہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ہنزہ کی تاریخ میں نزیر صابِر اور وزیر بیگ کے ہاتھوں میر خاندان کو عبرت ناک شکست دیکر آمریت کی پیداوار کے بُت پاش پاش کر دئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر