ہنزہ(این این آئی)سابق ممبر یونین کونسل برائے ڈورکھن غلام محمد نے کہا ہے کہ ہنزہ کے سب سے اونچی کوہل ’’دلبر‘‘ کا پانی دیگر یا باقی ماندہ کوہلوں کی شیڈول کا حصہ نہیں ہے ۔یہ سخت محنت اور جانفشانی سے جو بھی پانی اپنے باغات تک لا سکتا یا لاتا ہے اس کا اپنی ذاتی محنت کا ثمر ہے اور اس پانی کی تقسیم کے دوران کوئی جرگہ وغیرہ کا عمل دخل نہیں ہوتا ہے۔اور نہ ہی باقی ماندہ کسی قبیلے کا بھی عمل دخل نہیں ہوتا ہے۔ اور حسن آباد کوہل یا پیر کوہل کے ساتھ اس یا اس کی پانی کوضم نہ کیا جائے۔حسن آباد کوہل سے سال بھر میں صرف ایک بار پانی کا آنا قابل صد افسوس ہے۔عوام کو حسن آباد کوہل پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اور اس سلسے میں نمبردارانعلی آباد و حیدرآباد کا خواب غفلت میں سوجانا سب سے بڑا المیہ ہے۔

مضامین
اپنے اندر کی آواز
سنو اپنی آواز کو اور پہچانو خود کو کریں گے بھلائی سب کا مگر رب کے سوا کسی کے آگے نہ جُھکینگے اپنےاندر وہ ایمان