ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے امن کو برقرار رکھنا ہماری ااولین ترجیح ہوگی جس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ایس پی ہنزہ محمد عمراان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ کے امن کو برقرار رکھنا ہماری ااولین ترجیح ہوگی جس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ہنزہ محمد عمراان نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں ہنز ہ امن کمیٹی اور عمائدین کے ساتھ محرم الحرم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ ایک پرامن علاقہ ہے اس امن کو برقرار رکھنے میں علماء اوردیگر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا اہم کردار ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھی اپنی مذہبی روادری کے ساتھ محرم الحرام کے ایام کو اپنی انجا م تک پہچانے میں حکومت کے ساتھ دئینگے۔ا جلاس میں مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کو برقرار رکھنے میں علاقے کے علما، عمائد ین ، سیاسی و مذہبی اداروں کی مشاورت سے اختتام پذ پر کرئینگے جس کے لئے اپ کی تعاون کی ضروری ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے پولیس محرم کے دوران مشکوک اور غیر مقامی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور محرم کے ایام میں غیر مقامی افراد کو ضلع سے باہر نکلا جائے گا جس کے لئے حساس اداروں کی مدد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ا انشاللہ حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محرم الحرام کے ایام کو اختتام پزیر کرئینگے۔ایس پی ہنزہ نے مزید کہا کہ محرم الحرم میں امن قائم کرنے کے لئے ضلع نگر کے علما اور ضلعی انتظامیہ نگر کے ساتھ مل کر کام کرئینگے۔اس موقع مختلف سیکورٹی اور حساس اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر