ہنزہ (رپورٹ اسلم شاہ) سکارف التت ہنزہ نئی نسل اور نوجوانوں کو تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے لعنت سے دور رکھنے کے لیے سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کی مہم تمباکو سے پاک ہنزہ میں معاونت کرے گا۔ التت ہنزہ کے تاریخی مقامات کو انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کے تحت تمباکو نوشی کے تحت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمباکو سے پاک علاقے قرار دینے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے جائے گے۔ سکارف التت
تفصیلات کے مطابق التت ہنزہ میں جدید سائنسی علوم کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ، نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں فراہمی اور نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھرانے کے لیے مصروف عمل نوجوانوں کا ادارہ سکارف نے سیڈو گلگت بلتستان کے کواڈینیٹر سے اپنے ایک میٹنگ کے دوران یہ اس امر کا اظہار کیا کہ نئی نسل کو منشیات کے مضر ا ثرات سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی شدید ضرورت ہے اس لیے سیڈو گلگت بلتستان کے مہم کے تحت التت ہنزہ کے تاریخی مقامات کو انسداد تمباکو ایکٹ 2020 کے تحت تمباکو نوشی کے تحت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمباکو سے پاک علاقے قرار دینے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے جائے گے اس موقع پر رمیز علی جنرل سیکرٹری اسکارف التت ہنزہ نے کہا کہ سکارف نہ صرف التت بلکہ ہنزہ بھر میں نوجوانوں کو مختلف سرگرمیوں کے تحت جدید سائنسی علوم کی فروغ اور نئی نسل کو صحت مند سرگرمیوں کے ذریع سماجی بُرائیوں سے دور رکھنا ہے۔ سیڈو گلگت بلتستان کا مہم تمباکو سے پاک گلگت بلتستان اور تمباکو سے پاک ہنزہ کے تحت ہم التت ہنزہ کے تاریخی اور عوامی مقامات کو قانون کے تحت تمباکو سے پاک کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس عمل کے لیے ہم سیڈو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر انسداد تمباکو ایکٹ 2020 پر عمل درآمد کرواتے ہوئے نئی نسل کو اس زہر سے دوررکھنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں گے کیوں کہ تمباکو ہی تمام منشیات کی بنیاد ہے۔
اس موقع پر سکارف التت کے عہداداروں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سکارف التت کی جانب موسم سرما کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت ملی ہے۔ اس کے علاوہ سکارف ہنزہ میں سائنسی علوم کے مقابلے منعقد کر رہا ہے جس سے علاقے میں ایک مفید علمی مقابلے کا رجحان پیدا ہوا ہے۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ