ہنزہ( مہر علی شہاب): ہنزہ پریس کلب و ہنزہ یونین آف جرنلسٹس نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سرینہ ہوٹل کریم آباد میں منعقد ہوئی جس میں نو منتخب عہدیداران سے وزیر اطلاعات و ڈویلپمنٹ و پلاننگ فتح اللہ خان نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اطلاعات و ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنر گوجال ذولقرنین حیدر، ایس پی ہنزہ سلمان لیاقت، گلگت بلتستان کے سینیر صحافی حضرات کے علاؤہ سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے فتح اللہ خان نے کہا کہ ہنزہ پریس کلب کی عمارت کی فوری تعمیر کو یقینی بنائیں گے۔ گلگت بلتستان کے اخبارات کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 9 کروڈ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ ہماری حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض اولین سمجھتی ھے سیکرٹری انفارمیشن ثناء اللہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ ہنزہ میں سیاحت کو فروغ دینے میں صحافیوں نے بڑا کردار ادا کیا ہے اور اب ہنزہ ایک برانڈ بن چکا ھے۔ فتح اللہ خان نے ہنزہ پریس کلب کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ