ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ پریس کلب اور ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری کی تقریب

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورورپورٹ):وزیر اطلاعات و پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پریس فاؤنڈیشن پر پہلا اسمبلی اجلاس میں دستخط کئے جائنگے گلگت بلتستان کے تمام پریس کلبوں کا گرانٹ بیس لاگھ سے بڑھا کر چالیس لاگھ کیا ہے اور پنڈی اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لئے بھی پانچ لاکھ کا گرانٹ دینے کی منظوری دی ہے اشتہارات کی ادائیگیوں کے لئے بھی نو کروڑ کا رقم مختص کیا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو دئے گئے محمکہ اطلاعات کے بریفنگ میں یہ فیصلے کیے گئے ہیں اور ان فیصلوں پر بروقت عمل کے لئے نوٹیفکشن بھی جاری ہوئے ہیں اب گرانٹ تمام پریس کلبوں کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کئے جائنگے ہنزہ ایک برانڈ ہے اور پورے گلگت بلتستان کا چہرہ ہے اس ضلعے کو ماضی میں نظر انداز کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ہنزہ پریس کلب اور ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مذید کہا کہ تمام ڈویژینوں اور ضلعوں میں پریس کلب کی بلڈنگ بنانے کے لئے پی سی ون بنائے جارہے ہیں بہت جلد ہنزہ میں بھی پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی اور ہنزہ پریس کلب کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جاینگے سابق صدر پریس کلب رحیم اللہ بیگ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ہنزہ پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں پریس کا اپنا بلڈنگ نہیں ہے کلب کرائے کا مکان میں ہے یہاں پر صحافتی سرگرمیاں دوسرے ضلعوں کی نسبت بہت ہے اور سالانہ گرانٹ کم دیا جاتا ہے ہنزہ پریس کلب کے صدر علی آحمد نے ہنزہ پریس کلب کے ایشوز بتایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنئر صحافی ایمان شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے لوگوں کی بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں خاص کر بجلی کے بہران پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ان تک گلگت بلتستان میں ایک اندازے کے مطابق چالیس ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں لیکن بجلی دستیاب نہیں تقریب سے سنئر صحافی سعادت علی مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کو بہت سے مشکلات درپیش ہیں ملک کے دوسرے شہروں میں صحافیوں کو ملنے والے مراعات گلگت بلتستان میں بھی ملنے چاہیے تقریب سے اے سی ہنزہ امیر تیمور ، اے سی گوجال ذولقرنین خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا

مزید دریافت کریں۔