ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں ہوٹل انڈسٹری کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ): ہنزہ ہوٹل ایسوسیشن کے نائب صدر راجہ حسین خان نے کہا ہے کہ ہنزہ میں ہوٹل انڈسٹری کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں بجلی کی عدم دستیابی اور غیر منصفانہ تقسیم ، صاف پانی کی مسلسل فراہمی ، انٹرنیٹ آپٹک فائبر اور دیگر ایشوز کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے اس کے علاوہ پارکنگ ، صاف صفائی کا نظام میں بہتری کی ضرورت ہے ہنزہ ہوٹل انڈسٹری سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے ہوٹل انڈسٹری کے کاروبار متاثر ہونے سے ہزاروں لوگوں کا معاشیت متاثر ہوتا ہے صوبائی حکومت کو ہنزہ میں ہوٹل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ان کو آسان شرائط پر ٹوریزم انڈسٹری سے وابسطہ کاروبار چلانے کے لئے کوئی بنک فئنانس نہیں کرتا اب پرائیویٹ سکٹر ہوٹل انڈسٹری میں فئنانس کررہا ہے جو کہ خوش آئند ہیں منصوبہ بندی سے تعمیرات ہونا چاہئے تاکہ لیڈ سکیپ متاثر نہ ہو اس کے علاوہ خواتین کو بھی ٹوریزم سے وابسطہ کاروبار میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جو لوگوں کے نظروں سے اوجھل ہے ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ اندرہ پویگا ، لیپرڈ ٹرک ، پھسو کونز ٹریک اور بہت سے مقامات لوکل لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت کام کرکے سیاحوں کو ان مقامات پر راغب کیا ان کے اعلاوہ سب ڈویژن گوجال میں بہت سے ٹوریسٹ پوائنٹ ہیں عطا آباد جھیل ، گلمت ، سسپنشن برج ، بورتھ لیک ، پھسو کونز ، سوست ٹنل ، خنجراب پاس ، کلک ، منتکہ ، چپورسن ، شمشال ،سب ڈویژن گوجال تیس ہزار آبادی پر مشتمل اعلاقہ ہے یہاں سوست پورٹ سے سالانہ اربوں روپوں کا حکومت زرمبادلہ کماتی ہے لیکن پورہ ہنزہ ایک اسمبلی سیٹ کے رحم کرم پر ہے گوجال کے لئے اضافی سیٹ کے ہمارے دیرینہ مطالبے پر عمل ہونا چاہیے

مزید دریافت کریں۔