ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں نہ پانی نہ بجلی اور نہ کھانے کے لئے آٹا ضمنی انتخابات حلقہ6 ہنزہ میں حصہ لینے والے امیدواران اپنے مفاد کے خاطر لکس صابن میں اپنے اپ کو صاف کرنے کے لئے عدالتوں تک محدود ہو کر رہ گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( بیورو رپورٹ )ہنزہ میں نہ پانی نہ بجلی اور نہ کھانے کے لئے آٹا ضمنی انتخابات حلقہ6 ہنزہ میں حصہ لینے والے امیدواران اپنے مفاد کے خاطر لکس صابن میں اپنے اپ کو صاف کرنے کے لئے عدالتوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور ان کویہ پتہ ہی نہیں کہ عوام ہنزہ اس وقت کون سے مشکلات کا سامنا ہیں۔ان خیالات کا اظہار نمبردار اسلم اور نمبردار فدا کریم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام کو بجلی، پانی ، گندم ، ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کے علاوہ سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہے مگر ہمارے سیاسی نمائندے جن کو ہنزہ کے مسائل کاعلم ہی نہیں ہنزہ میں ہونی والی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے میدان میں آ گئے ہے ا جن میں چند ایسے امیدوار بھی ہے جن کا علاقے میں نہ ووٹ ہے اور نہ زمین ہمارے لیڈر بننے آئے ہیں خاندانی بنیاد اپنی زاتی دوستی اور دیگر تعلقات کے آڑ میں ہنزہ کے عوام کو مختلف طبقوں میں تقسیم کرکے ائندہ ہونے والی انتخابات تک رفو چکر ہو جائے گے جو ماضی میں ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہنزہ کو 24گھنٹوں کے اندر صرف 2گھنٹوں کے لئے بجلی فراہم کرتے ہے وہ بھی انکھ مچلی کے ساتھ ہنزہ میں گندم کے کوٹہ کاٹ کر عوام آٹے کے حصول میں در پدر کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان کے لئے کوئی سوچنے والا بندہ نہیں مگر اپنے اقتدار کے حواس میں اپنے اپ کو ہنزہ کا بیٹا سمجھ کر انتخابات میں حصہ لینے آئے ہیں ۔

مزید دریافت کریں۔