ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں نایاب نسل کے مارخور کے بچے کو بچانے میں کامیاب ہو گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین )ہنزہ میں نایاب نسل کے مارخور کے بچے کو بچانے میں کامیاب ہو گئے، محکمہ والڈ لائف ہنزہ کے کو شش رنگ لا گئی عوام کو اس طرح شعور دیا کہ مارخور نے اپنی ہی بچے کو کھتی باڑی کرنے والے زمیندار کے کھیت میں پیدا کر کے واپس اپنی منزل کی طرف گئی مگر عوام میں شعور کی وجہ سے متعلقہ حکام کو بروقت اطلاع دی۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات ہنزہ نے گلمت گوجال ہنزہ میں صرف دو ہفتوں کی عمر کا مارخور کا بچہ گلمت گوجال کے خاتون کا اطلاع دینے پر بچا یا جو اسکی کھیت میں کام کاج کرتے ہوئے خاتون نے دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دیا جس کے بعد محکمے کا ڈویزنل فاریسٹ آفیسر یعقوب علی اور ان کی ٹیم نے گلمت سے تعلق رکھنے والی خاتون سے آئی بیکس کے بچہ کو متعلقہ حکام کے حوالہ کر دیا اور فوراً بعد آئی بیکس کے بچہ کو ابتدائی معائینہ کے بعد خوراک کی فراہمی شروع کر دیا گیا ۔ اسے دوبارہ خنجراب نیشنل پارک منتقل کیا تاکہ اس نایاب نسل کے جانور کو قدرتی ماحول مل سکے۔ میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی۔ایف۔او جنگلی حیات ہنزہ یعقوب علی نے کہا کہ مقامی لوگوں کی شراکت داری سے جنگلی حیات حفاطت ہوئی ہے اور جنگلی حیات بے خوف ذمینداروں کے کھیتوں میں آجا تے ہے جسکی مثال مارخوروں کا کھیتوں میں آنا اور بچے دینا اس بات کا ثبوت ہے۔جبکہ محکمہ اس ذمیدار خاتون کی بھی تعریف کرتا ہے کہ اُس نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس نیک کام پر محکمے والڈ لائف گلمت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

مزید دریافت کریں۔