ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں بجلی کے بحران سیمت ہنزہ کے دیرینہ مسائل کو سمجھتے ہوئے گھروں سے نکلے اور دھرنے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا:باقر تیحان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(رحیم امان)پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے صدر باقر تیحان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ہنزہ کے سیاسی،مذہبی،سول سوسائیٹی تنظیمات، ہوٹل ایسوسی ایشن،بازار ایسوسی ایشن کے علاوہ تمام پرنٹ میڈیا، الیکڑونک میڈیا ، سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر شاہ ناصر، اجمل، دلشاد بانو، جو پی ٹی آئی گلگت اور چلاس کے نمائندئے ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی،امامیہ کونسل اور نگر سپریم کونسل کے تمام عہداروں کا دل سے ممنون ومشکور ہوں جنہوں نے ہنزہ کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور پُر امن احتجاجی دھرنے کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔اور میں مستقبل میں بھی یہ امید رکھتا ہوں کہ ان تمام ساتھیوں کا ساتھ ہنزہ کے دیرینہ مفادات اور ہنزہ کی تعمیرو ترقی میں ہمارے ساتھ رہیگا۔
انہوں نے مرید خصوصی طور پر ان ماوں اور بہنوں اور بزرگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہنزہ میں بجلی کے بحران سیمت ہنزہ کے دیرینہ مسائل کو سمجھتے ہوئے گھروں سے نکلے اور دھرنے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے مرید کہا کہ اگر اس طرح ہنزہ کے عوام کا ساتھ رہا تو انشااللہ ہنزہ کے عوام کی تمام تر کاوشین رنگ لائینگی اور ہنزہ سے بہت جلد اندھروں کا خاتمہ ہوگا اور ہنزہ کے مائل یہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق حل ہونگے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر