ہنزہ ( نمائندہ خصوصی) ہنزہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ۴۸ گھنٹوں کے دوران دو گھنٹے بھی عوام کو بجلی مُئسر نہیں ہے جب کہ سپیشل لائینیں کثرت سے موجود سرکاری آفسران اور حکومتی اہل کاروں کے لئے چوبیس گھنٹے بجلی مُئسر ہے جب کہ عوام بجلی کے لئے ترسنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ برقیات عامہ کے اعلیٰ حکام خواب خرگوش کی مانند سوئے ہوئے ہیں۔ کریم آباد اور علی آباد کے دور دراز علاقوں کے لئے کو بجلی کی نعمت سے دور رکھا گیا ہے۔ اور جہاں بجلی کی باری ہوتی ہے اس کو بھی بجلی نہیں دی جا رہی ہے جو کہ قابل مُذمت ہے محکمہ برقیات عامہ کے حکام سے مطالبہ ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی نظام کو درست کیا جائے۔ نہ کرنے کی صورت میں عوام سڑکوں پر نکل آئینگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری برقیات عامہ ہنزہ کے حکام پر عائد ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضامین
اپنے اندر کی آواز
سنو اپنی آواز کو اور پہچانو خود کو کریں گے بھلائی سب کا مگر رب کے سوا کسی کے آگے نہ جُھکینگے اپنےاندر وہ ایمان