ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی کال پر ہنزہ علی آباد کالج چوک پر مرد اور خواتین ا حتجاجی دھرنا دئیے بیٹھے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) بجلی کے ستائے ہنزہ کے خواتین اور مرد پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے کال پر شاہراہ قراقرم پر نکل آئے۔ خواتین اور مردوں نے کالج چوک علی آباد میں تین گھنٹے سے زائد دھرنا دیا صوبائی حکومت ، گورنر، و زیر اعلیٰ اور علاقے کے منتخب نمائدے کے خلاف شدید نعرہ باری، ا سسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار آحمد ا ور ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات شیر عباس نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندر بجلی آن کرانے کی یقین دہانی پر دھرنے کو ختم کر دیا۔ گزشتہ روز ہنزہ میں پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے کال پر ہنزہ میں بجلی کی بدتر ین لوڈ شیڈنگ پر ہنزہ کے مرد اور خواتین شاہراہ قراقرم پر نکل آئے ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کالچ چوک پر تین گھنٹے سے زائد دھرنا دیدیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات گلگت بلتستان کی عدم دلچسپی پر وزیر اعلیٰ ، گورنر اور علاقے کے منتخب نما ئیدے کے خلاف شدید الفاظ میں نعرہ باری کی گئی۔ اھتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے ساتھ صوبائی حکومت اور علاقے کے نمائیدے ستولی ماں کا سلوک کررہی ہیں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا مسکن وادی ہنزہ اس وقت مکمل اندھیرے میں ڈوب گیا ہے مگر ہمارے نما ئیدوں کو کوئی پروا نہیں وہ عوام سے دور اسلام آباد میں بیٹھ کر مزے لینے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے الیکشن میں جیت گئے کامیاب ہونے کے بعد عوام میں بیٹھنے کا گوارہ بھی نہیں کرتے ہیں ۔ بلکہ اپنی محلوں میں اسپیشل لائینیں لگا کر عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔پی پی پی ہنزہ کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسوقت ہنزہ میں نہ صرف بجلی کی شدید بدترین لوڈ شیدنگ کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ علاقے میں پینے کے صاف پانی ، گندم ۔ہسپتالوں میں ادویات کے علاوہ دیگر بنیادی ضرورات زندگی سے محروم ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے کال پر دی جانے والی احتجاجی دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے علاوہ عوامی ورکر پارٹی کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار آحمد اور ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات شیر عباس نے احتجاج میں شریک عوام کو محکمہ برقیات کو درپیش مشکلات کو بیان کرتے ہوئے ہمیں حساس ہے کہ ہنزہ میں بجلی کے عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں مگر بد قسمتی سے تینوں جنریٹرو ں میں بیک وقت فنی خرابی انے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل بند ہو چکی ہے اور ہم انشاللہ کوشش کرینگے کہ آئندہ جوبیس گھنٹے کے اندر تھرمل جنریٹر اور نئی نصب شدہ 1.2میگاواٹ ہائیڈیل پاور مشین جو کہ چائینز انجیئنر کے معائینے کے بعدتھرمل اور ہائیڈیل مشینوں کو آن کرتے ہوئے بجلی بحال کرینگے جس کی یقین دہانی پر احتجاج کو ختم کرادیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جانب سے ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی بدترین لو دشیڈنگ اور دیگر اہم مسائل پر پراحتجاج کے اختتام پر حکومت وقت سے قراداد بھی پیش کیا جس میں کہ ہنزہ میں 35سال قبل نصب شدہ مشینوں کی خرابی کے باعث بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے پر عوام ہنزہ سراپا احتجاج ہے اور خراب مشینوں کی تبدیلی نہ کرنے میں محکمہ برقیات کی چشم پوشی اور علاقے کے منتخب نمائندے کی ناہلی قرار دیتے ہیں اور اس بھر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قراداد میں مزید کہا کہ حکومت وقت اور بالا حکام ضلعی انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے اسپیشل لائینوں کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے ہنزہ کے عوام کو برابری کے بنیاد پر بجلی مہیا کی جائے نیز ہنزہ میں دسیتاب بجلی کو سنٹر ہنزہ اور شناکی سمیت دو حصوں میں تقسیم کار کو یقینی بنایا جایا۔ قراداد میں مزید کہا کہ حسن آباد نصب 1.2میگاواٹ مشین کو تبدیلی اور موجودہ تھرمل کے گھسے پیٹے جنریٹروں کو فی الفور تبدیل کرتے ہوئے متبادل مشینوں کا انتظام کرتے ہوئے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ میں زیر تعمیر بجلی منصوبے جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کے ہے جان بوجھ کر التوا کرنے چاہیتے ہیں ان منصوبے مسگر، مایون اور حسن آباد نالے میں بنانے والی 2میگاواٹ مصوبوں پر فنڈ فراہم کرتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔اس کے علاوہ ہنزہ کے عوام کو پینے کے پانی ، گندم کی بحران اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی پر غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات زندگی ہیں فی الفور ان کو میہا کیا جائے بصورت دیگر حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ذیادتیوں کے خلاف ہماری آگلی احتجاج وزیر اعلیٰ ہاوس کی طرف ہوگی۔ احتجاجی دھرنے میں پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم، سابق صدر فدا کریم، سینئر نائب صدر اعجاز گلگتی، صداقت حسین، منظور حسین، اقبال ، پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما کریم خواجہ ، عوامی ورکر پارٹی کے رہنما ظہور الہی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔احتجاجی دھرنے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر چلنے والی ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی جس کی وجہ سے روزہ داروں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ طلباء اور راہ گیری کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہوا۔

Displaying trifc jam protis.jpg

مزید دریافت کریں۔