ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ فٹ بال کلبوں کے منعقدہ میٹنگ کے فیصلوں عمل کرتے ہوئے ہنزہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد کرائے جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اسلم شاہ) عزیز کریم صدر الصباح فٹ بال کلب ایسوسی ایشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ فٹ بال کلبوں کے منعقدہ میٹنگ کے فیصلوں عمل کرتے ہوئے ہنزہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد کرائے جائے کیونکہ یہ طے پایا تھا کہ ہنزہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات جون میں منعقد ہونا طے ہوا تھا اور جلد الیکشن کے زرائع جمہوری انداز میں ایسوسی ایشن کا نیا کابینہ کا انتخاب عمل میں لاکر جمہوری عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ ہنزہ فٹ بال ایسوسی ایشن باقاعدگی کے ساتھ اور جمہوری انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے سکے ۔
انہوں نے مذید کہاکہ 28 فروری 2016ء میں گلگت بلتستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر کی صدارات میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ جون میں ہنزہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے جاینگے جبکہ آج تک الیکشن کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا ہے اگر یہ حالت رہی تو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ