ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ ضمنی انتخابات کے لئے چھاپے جانے والی انتخابی پر چیاں ریٹرنگ افسر شہنشاہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان ،اسسٹنٹ آر اوز اور میڈیا کے موجودگی میں تلف کر دیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( اجلال حسین ) 28جون 2016کوملتوی ہونے والی ہنزہ ضمنی انتخابات کے لئے چھاپے جانے والی انتخابی پر چیاں ریٹرنگ افسر شہنشاہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان ،اسسٹنٹ آر اوز اور میڈیا کے موجودگی میں تلف کر دیا۔ ریٹرنگ افسر حلقہ6ہنزہ شہشناہ کے زیر نگرانی گزشتہ دنوں 28جون 2016کو ملتوی ہونی والی ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے چھاپے گئی تقریباً 40ہزار انتخابی پرچیاں تلف کر دی گئی۔یادرہے کہ 28جون 2016 کو ہونے والی ہنزہ کے ضمنی انتخابات کو سپریم اپلیٹ کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے 45دنوں کے اندر دوبارہ سے کاروائی کرتے ہوئے انتخابات کرانے کے احکامات جاری ہو ئے تھے جس کے نتیجے میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ہنزہ میں ہونی والی ضمنی انتخابات کو 29اگست کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعدریٹرنگ افسر ہنزہ حلقہ6 شہنشاہ 29اگست کو ہونی والی ضمنی انتخابات کے لئے بھر پور تیاریاں میں مصروف ہے۔

مزید دریافت کریں۔