ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ اعجاز گلگتی کو دیا جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) حلقہ6ہنزہ ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ اعجاز گلگتی کو دیا جائے، ان خیالات کا ظہار پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے سابق صدر نمبردار اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پی پی پی ہنزہ میں نئے ممکنہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں اعجاز گلگتی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتاہوں جن نہ صرف پارٹی کے لئے بھر ناقابل فراموش خدمات بلکہ علاقے کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز گلگتی پاکستان پیپلزپارٹی کا درینہ جیالا ہونے کی وجہ سے پارٹی ٹکٹ کا حقدار ہیں۔ موسمی پرندوں کے لئے ہنزہ میں کوئی گنجائش نہیں ، حلقہ میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی بہت سارے افراد عوام کے ساتھ ہمدردی جتانے کے لئے ہنزہ کی طرف رخ کرئینگے ۔ ان لوگوں کے مفادات اپنے کاروباری ونوکریوں کو تحفظ دینا ہے جس کے لئے وہ برادری و رشتہ داریوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتے رہے ہین جبکہعوام کے دکھ وتکلف میں ان افراد کو کسی نے بھی نہیں دیکھا ہیں۔ لہذا پاکستان پیپلزپارٹی کے اعلیٰ قیادت سے اپیل کر تا ہو کہ پارٹی ٹکٹ مخلصو درینہ کارکن اعجاز گلگتی کو دیا جائے تاکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک نڈر و پر خلوص قیادت علاقے کی رہنمائی کر سکے۔

مزید دریافت کریں۔