ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ شناکی کے گاؤں خانہ آباد میں کہیں سالوں سے بند راستہ کھولوادیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ فروری23 ہنزہ نیوز( بیوررپورٹ) پاکستان مسلم ن ہنزہ کے رہنماء مشہور عالم اور علی مران نے ہنزہ شناکی کے گاؤں خانہ آباد کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کردیا اور کہیں سالوں سے بند رستہ کھولوادیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ شناکی کے گاؤں خانہ آباد میں کہیں سالوں سے بند راستہ کھولوادیا گیا جو چند لوگوں کی من مانی کی وجہ سے بند تھی جس سے لوگوں کا کروڑوں کا نقصان ہورہاتھا کیوں کی اس راستہ سے عوام کو تعمیراتی مٹیریل لانے آسانی اور سستے داموں پڑتا ہے ۔اس سڑک کے کھلنے سے جہاں پر عوام کو 2500کی فی ٹریکٹر کی حساب سے تعمیراتی مٹیریل ملتا تھا جوکہ اب صروف 500سو روپے میں ان کو تعمیراتی مٹیریل میسر ہوگا ۔اس حوالے سے عمائدین خانہ آباد مشہور عالم ،علی مراد ،شاہ زمان ،عباس علی و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سڑک کے کھلنا ایک خوش آئند بات کے جس سے ہنزہ خانہ آباد کے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور جو کہ ان کا درینہ مطالبہ بھی تھا ۔انہوں نے کہا جہا ں پر غریب عوام کو فی ٹریکٹر تعمیراتی مٹیریل 2500کا ملتاتھا وہ اب صروف 500روپے میں ملے گاجس سے غریب عوام کی مشکلات کم ہوجائینگے۔انہوں نے کہا خانہ آباد کے عوام کا اس راستہ کو کھلوانے کے لئے کہیں سالوں سے کوشش تھی تھا جوکہ آج مکمل ہوگیا ہے ۔واضح رہے اس راستہ سے لوگوں کوتعمیراتی مٹیریل لانے سے بہت سستے اور اسانی سے میسر ہوگا کیوں کہ اس کے علاوہ جہاں سے مٹیریل لایا جارہا تھا وہاں سے ایک تو ٹیکس لیا جاتا تھا اور دوسری جانب کہیں کلو میٹر دور پڑتا تھا ۔

 

مزید دریافت کریں۔