ہنزہ(بیورو رپورٹ)ہنزہ شناکی کے چاروں گاوں کے عوام مسلم لیگ ن کے نامز امیدور پرنس سلیم خان کے ساتھ ہیں اور 29اگست کو مسلم لیگ ن کو ان چاروں گاوں سے بھاری اکثریت سے جتوا کر پرنس سلیم خان اور ان کے والد گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو تحفہ میں دینگے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی کے رہنماء وعمائیدین مشہور عالم ،وسیم احمد،فدا حسین ،صوبیدار گل سمبر ،پیار کریم،نظیر خان و دیگر نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پرنس سلیم خان کی شہرت اور جیت واضح ہوتے دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اس وجہ سے کرنل عبید اور ان کے چند ہواری ہنزہ شناکی کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ۔انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ حفیظ الرحمن کی گود میں بیٹھ کراور اخباری بیانات کے ذریعے ہنز ہ میں مسلم لیگ ن اور گورنر گلگت بلتستان کے فرزند پرنس سلیم خان کے خلاف سازش کرکے کرنل عبید کو ووٹ دلانے کی کوشش کررہے ہیں جن کی سازشیں اور منافقت کے بارے میں نہ صرف ہنزہ شناکی بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کو علم ہے ۔عمائیدین ہنزہ شناکی نے کہا کہ پرنس سلیم خان اور ان کے خاندان کی ہنزہ کے عوام پر بہت سے احسانات ہیں اور اس وقت صرف ہنزہ شناکی میں گورنر گلگت بلتستان اور پرنس سلیم خان کی زاتی کوششوں سے سے 24کروڑ کے اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جو آج سے پہلے اتنا بڑخطیر رقم کسی کے دور میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی کے رہنماوں نے پا رٹی کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے کہا کہ ن لیگ ہنز ہ کے خلاف سازشیں کرنے والوں پر نظر رکھے اور ان کو پارٹی نکال باہرکریں وگرنہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ