ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ سے منتخب سابقہ قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان ان کی والدہ رانی عتیقہ کی درخواست پر حسن آبادپولیس چیک پوسٹ سے ایک بار پھر گرفتار کردیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( ارسلان علی سے)ہنزہ سے منتخب سابقہ قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان ان کی والدہ رانی عتیقہ کی درخواست پر حسن آبادپولیس چیک پوسٹ سے ایک بار پھر گرفتار کردیا گیا ہے ۔علی آباد تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ممبر قانون ساز اسمبلی  والدہ شاہ سلیم رانی عتیقہ نے علی آباد تھانہ میں سلیم کے خلاف درخواست دیا تھا اور درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شاہ سلیم خان دوبارہ ہنزہ اور اسلام آباد میں موجود میر فیملی کی جائداد پرغیر قانونی طورپر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،اسی بنیاد پر گزشتہ روز سے سلیم خان کو گرفتار کرنے کیلئے علی آباد تھانہ پولیس نے دربارہوٹل کریم آباد ہنزہ میں کہیں بار چھاپہ بھی مارا لیکن ان کو کامیابی نہیں ملی تھی تاہم آج وہ ہنزہ سے گلگت جاتے ہوئے حسن آباد پولیس چیک پوسٹ سے گرفتار کرکےکینٹ تھانہ گلگت  منتقل کردیا گیا ہے ۔ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ