ہنزہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے جنرل سیکریٹری نظام الدین نے کہا ہے۔ کہ ہنزہ حَسن آباد نالہ پر موجود پرانی پل جو کہ اب سے بارہ برس قبل ایک شدید بارانی طوفان کے بعد سیلابی ریلے کی نذر ہوئی تھی ۔ بعد ازاں ۲۰۰۷ ء کو مقامی انتظامیہ نے نذر رکھ کر پل کی از سر نو تعمیر کے لئے بجٹ مختص کر دی۔ لیکن بد قسمتی سے ٹھیکیہ دار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کی ملی بھگت کے سبب بد قسمت پل تکمیل پذیر نہ ہو سکا۔ اور پل کے لئے پیر تعمیر کئے گئے تھے کہ ایک بار پھر سی سیلا بی ریلے کی نذر ہوئی۔ جس کے باعث ٹھیکیہ دار کے لئے تو یہ موقع عید کا چاند ثابت ہوا۔ جب کہ عوام حسن آباد خاص کر ماؤں ،بہنوں کے لئے اپنی زمینوں میں کھیتی باڑی اور مال مویشی لے جانے کے لئے اُن کی مشکلات و مصائب میں مذید اضافہ ہو گیا۔ اور یہی مشکلات آج تک عوام حسن آباد سہنے پر مجبور و پریشان ہیں ۔ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام مذکورہ بالا منصوبے کی ایک عشرہ سے بھی زیادہ ہو گیا عدم تکمیل پر خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں۔ نظام الدین نے مطالبہ کیا کہ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز ، سیکریٹری ورکس، ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ اور دیگر کہ بد قسمت پل کی تعمیر کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔اور حسن آباد کے عوام کی دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ورنہ عوام حسن آباد شاہراہ قراقرم پر دھرنہ دینے پر مجبور ہو جائینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر