ہنزہ ( این این آئی) ہنزہ حسنّ باد میں پاور ہاوس پر نصب شدہ تربائین کی خرابی کی بنیادی وجہ وہاں پر مامور انجینئر کی نااہلیت اورناقابلیت ہے ۔ جس کے باعث عوام ہنزہ ایک بار پھر بجلی کی نعمت سے محروم ہوکر لارٹین کی دور یعنی ایک صدی قبل واپس جا رہئے ہیں۔ اور تاریکی نصیب ہو رہی ہے۔ ٹربائین کی ماہ جون میں خرابی کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ْاس سے قبل بھی مشین میں فنی خرابی وقوع پذیر نہیں ہوتی تھی۔ چیف سیکٹری اور سیکٹری بجلیو پانی فوری نوٹس لیں۔ تاکہ آئندہ اس قسم کی لا پرواہی یا غفلت سامنے نہ آئے
اَن خیالات کا اظہارشاہد اقبال جٹوری نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کیا ہے ۔ انھوں نے مذید کہا کہ ہنزہ کے عوام کا نااہل نمائندہ عوامی مسائل سے غافل ہے ۔ اور اپنے عوام کی دکھ درد سے نالا ہوکر اسلام آباد میں خرگوش کی نیند سویا ہوا ہے۔ عوام نے اس کو فخر سے حق رائے دہی یعنی ووٹ سے نوازا تھا ۔ تاکہ ترقی کی رفتار تیز سے تیز تر ہو سکے۔ ووٹ دینے کی ایک اور وجہ یہ بھی تھی کہ والد (میر غضنفر علی خان ) کی خدمات کا اعتراف بھی تھا۔ لیکن میر سلیم کی نا اہلیت و نا قابلیت کے سبب آج عوام ہنزہ آٹہ،بجلی اور آبیاری و صاف پانی سب سے محروم ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام ہنزہ میر سلیم خان کو ووٹ تو کُجاء گاس بھی نہ ڈال دینگے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ