ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ جو کہ سیاحت کے اعتبار سے گلگت بلتستان کا مرکز ہے ۔لیکن بد قسمتی سے سیاحوں کے لئے انسانی بنیادی ضروریات کا فقدان ہے:عالم شاہ جنرل سیکریٹری ہوٹل ایسو سیشن

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالم شاہ جنرل سیکریٹری ہوٹل ایسو سیشن نے اہنے ایک مطالباتی بیاں میں کہا ہے کہ ہنزہ جو کہ سیاحت کے اعتبار سے گلگت بلتستان کا مرکز ہے ۔لیکن بد قسمتی سے سیاحوں کے لئے انسانی بنیادی ضروریات کا فقدان ہے ۔ پاکستا پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر بیگ نے ہنزہ کریم آباد، التت، ڈورکھن، علی آباد، گنش، گریلت اور حیدر آباد کے لئے گریٹر واٹر اسکیم رکھا تھا جو کہ نا مکمل ہوئی اور اس منصوبے کو سرد خانے کی نذر کیا گیا جو کہ ایک المیہ اور سیاحت کش اقدام کے مساوی ہے ہمارا ،مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے نیز ہپمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ بالا مقامات میں میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل کی مشترکہ اشتراک سے بیّت الخلا بنوانے کے لئے بجٹ مختص کردیں تاکہ ہر اندرون و بیرون ملک آنے والے سیاح کو انسانی بنیادی سہولیا ت بہم پہنچا یاجا سکے

مزید دریافت کریں۔