ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ بھر میں پاک فوجنسے اعزازات لیکر آنے والے سپوتوں کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے دوران اُن سے ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(این این آئی)ہنزہ بھر میں پاک فوجنسے اعزازات لیکر آنے والے سپوتوں کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے دوران اُن سے ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے پنشن بک وصول کرنے کے کم از کم ایک ہفتے تک محکمہ ڈاک کے حکام غازیوں اور شُہداء کے بیواوں کو سو طرح کئے ہیلے بہانے بنا کر پنشن ادا نہیں کیا جا تا ہے ۔ غازیوں کی نمائندہ وفد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے ملک اور قوم کی سرحدوں کی پاسبانی کر کے وطن عزیز کا دفاع کیا ہے جس کی بدولت دشمن کومیلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے۔ جب کہ آج ہمیں معصوم بچوں کو ٹرکانے کے مترادف سلوک کر کے پنشن کی ادئیگی کے دوران تنگ کیاجاتا ہے۔
نمائندہ وفد نے ۱۰ کور کمانڈر لیفٹنیٹ جنرل ندیم رضاء اور فورس کمانڈرمیجر جنرل ثاقب محمود ملک سے پُر زور اپیل کی ہے کہ ہنزہ بھر کے تمام پنشنرز کو بروقت ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے لئے ڈاکخانہ جات کے حکام کو خصوصی طور پر بروقت پنشن کی ادائیگی کے لئے پابند کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنا دیں۔ تاکہ ضعیف العمری کے اِن ایّام میں غازیوں کواپنی حقوق کی وصولی کے دوران زحمت اُٹھانے سے بچ سکیں۔

مزید دریافت کریں۔