ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ضلع کی صدارت میں انسداد تمباکو ضلعی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منععقد ہوا، اجلاس میں ہنزہ بھر میں سموگل اور فلیور سگریٹ کے خلاف کاروائی، سکولوں اور صحت عامہ کے ادروں کے حدود سے 50 میٹر کے حدود میں تمباکو نوشی کی خرید وفروخت پر پابندی، تمام سرکاری دفاتر اور پبلک ایریاز میں تمباکو نوشی پر پابندی ،کھلاسگریٹ کی خرید وفروخت پر پابندی اور کم عمر بچوں بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروانے کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ٹاسک فورس کے ممبران کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے احکامات جاری۔گلگت بلتستان حکومت اور سیڈو کی کوششوں کے باعث گلگت ڈیویژن میں تمباکو نوشی کے خلاف ڈویژنل ٹاسک فورس کے قیام کے بعدڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا قیام سیڈو گلگت بلتستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے نئی نسل کو تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے بچانے کے اس مہم میں گلگت بلتستان حکومت اور خاص کر ہنزہ کا ضلعی انتظامیہ کا تعاون خراج تحسین کے لائق ہے۔ عزیز کریم سی او سیڈو گلگت بلتستان
تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری اور فلاحی ادارہ سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کا مشترکہ مہم تمباکو سے ہنزہ کے تحت کمشنر گلگت ڈویژن کی احکامات کے تحت قائم کردہ ضلعی انسداد تمباکو نوشی ٹاسک فورس ہنزہ کا اجلاس فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ضلع و چئیرمین ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس ہنزہ کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر، سی او ڈسٹرکٹ کونسل، سی او میونسپل کمیٹی ہنزہ، شعیہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندے، جنرل سیکرٹری ہوٹل ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ،ایس ایچ او تھانہ علی آباد،علی آباد یوتھ ایسوسی ایشن علی آباد ہنزہ کے نمائندے،یونین آف جنرلسٹ ہنزہ کے صدر کے علاوہ کئی سول سوسائیٹز کے عہداراروں نے شرکت کی۔اجلاس خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے کہاکہ سیڈو اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے شروع کردہ مہم نوجوانوں کو منشیات خاص کر تمباکو نوشی جیسے لعنت سے بچانے کے لیے بہت اہمیت کا حامل جس کے لیے میں سیڈو کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہنزہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوا می سطح پر ایک اپنا مقام رکھتاہے ہنز ہ دیگر اہم علاقوں سے اپنا الگ مقام رکھتاہے پلاسٹک فری ہنزہ مہم کی کامیابی کے بعد کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے بچانے کے لیے جاری مہم تمباکو سے پاک ہنزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کے سربراہان اور ٹاسک فورس کے ممبران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سموگل اور فلیور سگریٹ کے خلاف کاروائی، سکولوں اور صحت عامہ کے اداروں کے حدود سے 50 میٹر کے حدود میں تمباکو نوشی کی خرید وفرو خت پر پابندی، تمام سرکاری دفاتر اور پبلک ایریاز میں تمباکو نوشی پر پابندی ،کھلاسگریٹ کی خرید وفروخت پر پابندی اور کم عمر بچوں بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔انہوں اسسٹنٹ کمشنر ضلع ہنزہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹاسک فورس کے ممبران کے ساتھ مل کرانسداد تمباکو نوشی کے ایکٹ 2002 پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کو احکامات جاری کئے کہ دفعہ 144 کے تحت سکولو ں اور صحت عامہ کے اداروں کے احاطے سے 50 میٹر کے حددود میں موجود تمباکو نوشی سے متعلق لین دین کا نوٹس لیکر کاروائی کی جائے۔اس موقع پر انہوں نے سول سوسائئیٹز پر زور دیا کہ ہنزہ کو منشایات سے پاک کرنے کے لیے حکومت کاساتھ دیں تاکہ ہنزہ کو ایک مثالی ضلع بنانے میں کامیابی مل سکے۔اجلاس میں تمباکو سے پاک گلگت بلتستان مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے سیڈو کے سی او عزیز کریم نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور خاص کر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی دلچسپی کے بعد اس مہم کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہوئی ہے اور حکومت گلگت بلتستان کے احکامات کے بعد ڈویژنل اور ضلعی ٹاسک فورس کاقیام اہم کامیابی ہے ، آج گلگت ڈویژن کے چار اضلاع میں میں مہم کامیابی کے ساتھ جارہی ہے،سیڈو کی کوشش رہی کہ نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے دور رکھ کر ترقی کی راہ پر ڈالا جائے اس کوشش میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ کا بہت مثبت کردار رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم ضلعی ٹاسک فورس سے یہ توقعہ رکھتے ہیں کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف موجود قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر اجلاس میں موجود ممبران اور حاضرین نے مہم کو کامیاب بنانے کے اپنے تجاویز پیش کئے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ