ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ برف باری کا پروا کئے بغیر کشمیری عوام ساتھ یکجہتی کے مناسبت سے ملک دیگر حصوں کی طرح ہنزہ کے مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں اور تقریبات منعقد ہو گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ): ہنزہ برف باری کا پروا کئے بغیر کشمیری عوام ساتھ یکجہتی کے مناسبت سے ملک دیگر حصوں کی طرح ہنزہ کے مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں اور تقریبات منعقد ہو گئے۔ جس کے تحت ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر قیادت سٹی تھانہ علی آباد سے علی بوق چوک علی آباد تک ریلی نکالی اور جلسے میں تبدیل ہو گئی اس موقع پر ڈی سی ہنزہ،کپٹن (ر) سید علی اصغر، نمبردار اجلال حسین ہنزہ نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہند وستان کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں پر بھر پور مذمت کرتے ہوئے عہد کیا کہ جب تک کشمیر کے بے گناہ عوام پر مظالم اور ان کی آزادی تک کشمیریوں کی ساتھ یک جہتی جاری رہے گی۔ یوم آزادی کشمیر کے حوالے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیر ی بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے دو دفعہ قرادادیں منظور کی جا چکی ہے ان کو مد نظرف رکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ  کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی حق رائے اظہار کرنے کا حق دیا جائے۔ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وی ہندوستان کی ہٹ دھرمی کو روکے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ کشمیری بھائیوں کے لئے ان کی عزائم ٹھیک نہیں سہے ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کو کسی طور پر جینے نہیں دیا جائے۔ کشمیر میں مسلمانو ں کا قتل عام اور گزشتہ چند مہنوں سے ورکنگ بونڈری پر بلااشتعال فائیرینگ اس بات کا ثبوت ہے ۔ ہندوستان کبھی بھی پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کی کوشش ہے کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ میں مستقیل رکنیت ھاصل کرلے ۔ ۔مقررین نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا میں جہاں کیہں بھی بستے ہے ایک جسم کے مانند ہے آج کشمیر میں ظلم ہورہا ہے کشمیریوں کا ناحق خون بہا یا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانو ں سے اپیل کیا کہ کشمیریوں کی حق کے لئے اپنا آواز اٹھائے اور جو مظالم ان پر اوپر ہندوستان کر ہی ہے بھر پور مذمت کیا جائے۔ اور مطالبہ کرے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراداد وں کے مطابق ان کا ھق دیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور وہ ہندوستان لے افواج کے قبضے سے آزاد ہو کر رہے جائیگے۔انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

مزید دریافت کریں۔