ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ آل پارٹیز ہنزہ کا گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد ہو ا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) آل پارٹیز ہنزہ کا گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد ہو اجس میں ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات کو بار بار ملتوی ہو نے پر تشویش کا اظہار ۔ گزشتہ روز ہنزہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلایا گیا جہاں پر برسراقتدار حکمران جماعت کے رہنما جان عالم صدر ہنزہ پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر فدا کریم، پی ٹی آئی کے صدر عزیز آحمد ، سابق یونین کونسل کے چیر مین دینار خان ، کرنل عبید اللہ بیگ آزاد امیدوار ضمنی انتخابات ہنزہ حلقہ ۶اور عوامی ورکر پارٹی کے رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ ہنزہ میں ہپونے والی ضمنی انتخابات کو جلد از جلد انعقاد کرنے میں تاخیر نہ کریں چونکہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ہنزہ حلقہ 6کا نمائیدہ نہ ہونے کیوجہ سے ہنزہ کے ساتھ مختلف قسم کی ناانصافیوں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپرئم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ علی آبادکے بعد معزز رعدالت نے عوام کو انصاف دلانے کے خاطر از خود نوٹس لیتے ہوئے سانحہ کی مکمل انکوائری رپورٹ بنائی گئی تھی تاہم 5سال گزرنے کے باوجود انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا یا گیا ہم معزز عدالت سے استدعا کرتے ہے کہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر جلد سے جلد لایا جائے تاکہ اس میں ملوث افرادکو سزا مل سکے اور بے گناہ افراد اس سے بچ سکے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا کہ عید لفطر کے بعد آئندہ لائے عمل کے لئے آل پارٹی بلایا جائے گا تاکہ ہنزہ کے عوام کے ساتھ ہونے والی نانصافیوں کا ازلہ کر سکے۔

مزید دریافت کریں۔