گلگت(پ ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبے میں منظم انداز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاچکا ہے ۔کابینہ اور اراکین اسمبلی کا وزیر اعلی پر بھرپوراعتماد ہے ۔ہنزہ ،نگر،دیامر غذرکی تعمیر و ترقی بلتستان اور گلگت کی طرح صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان بہت جلد تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ،جبکہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی ہے ،میر سلیم خان کے ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جائز تحفظات کو دورکیا جائیگا ہررکن اسمبلی کو اپنے حلقے کے مسائل کے حوالے سے بولنے کا حق ہے لیکن ان تحفظات کا فورم میڈیا نہیں ہے۔وزیر اعلی دن رات ایک کرکے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی و کابینہ کو ساتھ لیکر چلنے کا رجحان رکھتے ہیں ۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ