ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ۔ بزنس ایسوسی ایشن کے کال پر بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر داوان ہٹرتال۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) انجمن تاجران ہنزہ کے کال پر ہنزہ میں بدترین بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے خلاف گز شتہ روزدن بھر کامیاب شٹر ڈاون ہٹرتال ہوا جہاں پر نہ صر ف اشیاء خوردنی کے دکانیں بلکہ میڈیکل سٹور ، ہوٹلز اور تندور بھی مکمل طور پر بند رہے جس کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا یا ر دہے کہ ہنزہ میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے سے عوام بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں بزنس ایسوسی ایشن نے حکومت گلگت بلتستان سے قراداد کے زریعے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہیہ کہ ہنزہ میں بجلی کی ترسیل میں محکمہ پاورکے ا علیٰ حکام کی جانب سے مجرمانہ غفلت کی و جہ سے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں اوررکاوٹیں پیدا کرنے کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے GBمیں بجلی کے نئے پروجیکٹس کے لئے فنڈز 2015-16کے ADP میں رکھے گئے ہیں لیکن ہنزہ کے عوام کو مذید تاریکی میں دھکیلتے ہوئے کوئی,نہ ہو نا عوام ہنزہ کے زخموں پر نمک پاشی کی مترادرف ہے، قرداد میں مزید کہا کہ 1994میں قائم شدہ پاور ہاوس کے جنریٹر کو تبدیل کرنے کا ٹینڈر 5سال پہلے ہو نے کے باوجودجنریٹر کو تبدیل نہ کرنا حیران کن بات ہے جبکہ اس کے برابری میں ٹینڈر شدہ مشینیں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تھے مشینوں کو نصب کرکے عوام کو بجلی کی ترسیل ہے مگر ہنزہ کی مشین کو ٹینڈر کرکے 5سال سے زائد کے عرصے میں نصب نہ ہونا عوام کے ساتھ بجلی کے نام پر مذاق گھناونی سازش ہے ۔ انہوں نے صوبائی و ضلعی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہندگی کی بنیادی ضرورت بجلی ہے عوام کو اس سے محروم رکھنے کی مجرمانہ پالیسی کے خلاف عوامی جدوجہد جاری رہی گی اور نہ صرف شڑڈاون ہٹرتال بلکہ پہیہ جام کے ساتھ عوام کو بھی سٹرکوں پر نکالنے میں مجبور ہو جائینگے۔یاد رہے کہ ہنزہ میں ہائیڈیل پاور مشین گزشتہ دو ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے ہنزہ مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے جبکہ اس کی مرمت کے لئے اسلام آباد تک لے گئے جہاں سے مرمت کرنے کے بعد حسن آباد پاور ہاوس میں نصب کر دیا مگر بجلی کی ترسیل سے پہلے ہی دوبارہ خراب ہو گئی ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے مطابق مشین میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے مشین کھولا گیا ہے اور انشاللہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے گے جس کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی واقعہ ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام کے لئے اس وقت بجلی5میگاواٹ کی ضرورت ہے مگر محکمہ کے پاس تھر مل جنریٹر کو استعمال لا کر بھی زیادہ سے زیادہ دو میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل جنریٹر سے عوام کو بجلی رات کو صرف چار گھنٹوں کے لئے دیا جاتا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں تاہم لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے حسن آباد دو میگاواٹ اور مایون 500کلوواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ دونوں منصوبے بروقت مکمل ہو سکے ۔تاہم حال ہی میں ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ کے پاس کو ئی چارہ نہیں۔

مزید دریافت کریں۔