ہنزہ ( اجلال حسین ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم شہدا نہایت عقیدیت کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع پولیس نے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے مزار پر پھول چڑھائے جبکہ پولیس کے دستوں سے قائم مقام ایس پی ہنزہ سید جان کے سر براہی سلامی پیش کیا ۔ جس کے بعد ایس پی ہنزہ کے دفاتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پر شہید ہونیوالے پولیس کے لاوحقین کی حوصلہ افزائی بھی کرائی گئی۔ ایس پی ہنزہ نے ہنزہ کے علاقے حسین آباد سے تعلق رکھنے والے سپاہی منظور کریم شہید کے بھائی اسلم پرویز جبکہ امیر حیات شہید ساکن مرتضی آباداور شہید عادل کریم ساکن التت کے بیوہ کو نقد انعام دیا اس موقع پر ہنزہ کے مختلف علاقوں کے تھانوں کے ایس ایچ او ز کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھے۔اس کے علاوہ یوم شہداء کے حوالے سے ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ کا بھی انعقاد کیا جس میں ہنزہ پولیس نے دو کے مقابلے ایک سیٹ سے ضلع نگر پولیس ٹیم کو ہرا دیا ۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ