گلگت (رپورٹنگ ٹیم)سینئر وزیرکرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ ہم عملی اقدامات پہ یقین رکھتے ہیں ہوائی بیانات اور اعلانات کو مسترد کرتے ہیں حزب اختلاف اسمبلی کے اندر ہوتی ہے جس حلقے میں صرف اکاون ہزار کی آباد ہو وہاں سب کو مل جل کر علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنی چاہیے انشاء اللہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر ہنزہ میں بیت المال کا دفتر قائم کیا جائے گا اس کے لئے وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر منظوری دے چکی ہے بیت المال کےزیر نگرانی خواتین کے لئے وکیشنل ٹریننگ سکول ،سوشل ویلفیئر اور اس سے متصل دیگر ادارے قائم کیے جائے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بیت المال ضلع ہنزہ کا منتظم اعلیٰ (ہیڈ آفسر) بھی مقامی ہوگا تاکہ وہ حقیقی طور پر اصل حق دار کی پہچان کر سکے اس دفتر کے قیام سے بہت سے تعلیمی یافتہ خواتین کو بہتر روزگار کے مواقے میسر آئے گئے اور ان خواتین کو بھی ملازمتیں مل جائے گی جو کہ اس سے قبل اس قسم کے شعبوں سے وابستہ تھی اور وکیجنل ٹرننگ سنٹرز ناگزیر وجوہات کے سبب بند ہو چکے تھے۔۔۔۔۔۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر