ہنزہ نیوز اردو

ہمیں ہنزہ کے لئے متفق ہو کر اپنا لیڈر چنے کی ضرورت ہے:ریحان شاہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) پالستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار برائے حلقہ نمبر چھ ریحان شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہنزہ کے لئے متفق ہو کر اپنا لیڈر چنے کی ضرورت ہے ہمارے وسائل پر دوسرے آکر فائدہ لے رہے ہیں باڈر سے ہم فائدہ نہیں لے سکے اس کے لئے یکجا ہوکر ہمیں ہنزہ والے بنے کی ضرورت ہے کسی نے آکر ہمارے لئے وسائل پیدا نہیں کرنے ہیں ہمیں خود اپنے اپنا نقصان فاہدے کا خود سوچنا ہوگا ہنزہ ہمشہ سے ایک عظیم قوم رہی ہیں ہم پانچ سرحدوں کے محافظ ہیں جو ریلف چمن اور تافتان باڈر پر مل رہا ہے ہمیں وہ ریلف ملنا چاہیے ان سے ہم زیادہ محب وطن ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میدوار ریحان شاہ نے ہنزہ کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ تمہارا معاشی کعبہ ادھر ہے اسلام آباد کی طرف دیکھنا چھوڑ دو کسی نے کچھ نہیں دینا ہم نے خود اپنا معشیت خود بہتر بنانا ہے اسی باڈر سے پیسے بناکر دو وزراء اس نگراں کابینہ میں ہیں اور گزشتہ حکومتوں میں بھی وزیر اس باڈر سے پیسے بناکر بنے ہیں تو ہم کیوں اپنا معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے اس کے لئے ہمیں عوام کا دکھ درد کو سمجھنے والا لیڈر چاہیے جو ہمیں گائیڈ کر سکے ہنزہ کی بے روز گاری کا ایک ہی حل ہے وہ چائنہ باڑر ہے ووٹ مانگنا چھوڑ دے میں ووٹ نہیں مانگتا بلکہ تنلغ کرتا ہوں عوام باشعور ہیں جو اہل ہوگا ووٹ اس کو ملے گا ہمیں قبلے دوستی رشتداری ، علاقہ ان تمام سے بالاتر ہوکر اپنے لئے بہتر لیڈر کا انتخاب کرنا ہے ورنہ ہم بہت پچتائنگے

مزید دریافت کریں۔