ہنزہ نیوز اردو

ہر دل عزیز، انسان دوست نوجوان منیجر عرفان کریم ولد مالک شاہ عمر 37سال مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہر دل عزیز، انسان دوست نوجوان منیجر عرفان کریم ولد مالک شاہ عمر 37سال مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے مرحوم نیشنل بنک آف پاکستان میں گریڈ 18کے افسر تھے اور گلگت بلتستان کے مختلف برانچوں میں بحیثیت منیجر اپنی 11سالہ مدت ملازمت میں عوام کی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ جبکہ اس کے علاوہ مرحوم اس کے علاوہ ایک بہترین رضار سکاوٹس بھی تھے ابتدائی زندگی سے خدمت میں سرگرم رضاکار کو ملازمت ملی جس کے بعد بھی سرکاری ڈیوٹی سے جب بھی موقع ملتا علاقے میں سماجی سطح پرخدمت میں دن رات صف اول رہتا تھا۔ مرحوم عرفان کریم کی نماز جنازہ میں نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام کے علاوہ علاقے کے سیاسی سماجی اور مذہبی عہداداروں کے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ مرحوم عرفان کریم کو آپنی آبائی گاوں ہنزہ علی آباد کے قبرستان پر ہزاروں سگواروں کے موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلی حکام نے اُن کی دوران ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہری دکھ کا ظہار اور خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے میت پر پھولوں کے ہار چڑا دیا جبکہ اس کے علاوہ بوائے سکاوٹس اور دیگر اداروں نے مرحوم کی میت پر چادر چڑا دی۔ مرحوم عرفان کریم کے سگواران میں والدہ، بیوہ، دو کمسن بیٹے دو بھائی اور یک بہن چھوڑ گئے۔ مرحوم پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے سینئر کارکن جاوید اقبال عرف ریاض کے چھوٹے بھائی تھے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ