ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ایفاد پروجیکٹ کے سینئر کنسلٹنٹ قائم علی شاہ نے ملاقات کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ایفاد پروجیکٹ کے سینئر کنسلٹنٹ قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ایفاد پروجیکٹ کے سینئر کنسلٹنٹ نے گورنر گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں ایفاد پروجیکٹ کے زیر نگران ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔قائم علی شا ہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والے سبزیوں اور پھلوں کو محفوظ کرنے کے لیئے ایفاد پروجیکٹ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کولڈ سٹوریج قائم کرے گی ۔
گورنر گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے سینئر کنسلٹنٹ قائم علی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ایفاد پروجیکٹ کے فنڈذ سے ترقیاتی کام شروع ہونگے اور تمام اضلاع میں کسانوں کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کرے گی اور اس منصوبے کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں مزید نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ