گلگت(خبرنگارخصوصی)ہنزہ کے نوجوان سیاسی رہنماءذولفقار حسین نے کہا ہے کہ اخون بائی کو عوامی ورکرز پارٹی کی ٹکٹ ملنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ،میں نے اپنے کسی زاتی خواہش یا لالچ کی وجہ سے کا غذات نامزدگی جمع نہیں کروائے بلکہ پارٹی کے ممبران اور حلقہ کے عمائید ین کی خواہش پر کاغذار جمع کروائے تھے ۔انہوں نے اتور کو میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ سرانکھوں پر چونکہ گوجال کہیں عشروں سے سیاسی طور پر محروم رکھا گیا ، ہماری پارٹی غیر روایتی پارٹی ہے اور مظلوم اور محکوم طبقات کی ترجمانی کرتی ہے ،اس بات کا خیال رکھتے ہوئے اخون بائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہماری فکر اور سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،میں تمام ہنزہ کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لسانی اور علاقائی تعصبات سے باہرنکلتے ہوئے اخون بائی کے الیکشن کمپیئن میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے تا کہ حکمرانوں اور روایتی پارٹیوں کی پیدا کردہ علاقائی اور لسانی تعسبات کے بت کو توڑا جاسکے ۔انہوں نے کہا آج ہنزہ کے 16نوجوان چالیس سال عمر قید کی سزا کاٹنے پہ مجبور ہیں جبکہ ہنزہ کی سیاسی قیادت کی طرف سے خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا جارہاہے اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کا ہنزہ کے زمین اور ہنزہ کے غریب عوام سے لاتعلقی کا اظہار ہے ۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ