ہنزہ(بیورورپورٹ)گنش آرامشین میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شارٹ سرکٹ کے باعث کارخانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔کارخانے میں موجود تمام عمارتی مٹیرئیل جل گیا اور کارخانے میں موجود مشینری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب گنش کلاں میں موجود احمددین کارخانے میں شارٹ سر کٹ کے باعث آگ لگی رات کے اوقات آگ کی شعلوں نے کارخانے کو اپنے لپیٹ لیا۔ مقامی رضاکاروں اور فائربرگیڈ کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔نصف رات ہونے کی وجہ آگ پر قابو بر وقت نہیں ہوسکا جسکی وجہ سے کارخانے میں موجود سفیدے کی لکٹری،جلانے والی لکٹری،تعمیراتی لکٹری اور تیار شدہ کھڑکیاں،روشندان،دروازے جل کر خاکستر ہوگیا اور آرامیشن میں موجود مشینری مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ