ہنزہ ( اجلال حسین )گلیشیر کے باعث زد میں انے والی زمینوں کی ناپ تول ، مکانات اور ایک ایک در خت کا حساب رکھا جائے گا کسی بھی فرد کو کسی قسم کا نقصان نہیں کرئینگے، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی روازنہ کے بنیاد پر عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ن۔ ان خیالات کا اطہار ہنزہ حسن آباد میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) اعجاز قاسم ایکٹنگ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن آباد کے 74گھرانوں کی تحقیقات کرنے کے لئے تحصیلدار کے زیر نگرانی ٹیم نے زمینوں ، مکانات اور دیگر املاک کا حساب کتاب گزشتہ دنوں سے شروع کیا گیا ہیں کوشش عوام اپنی اپنی زمینوں کی نشاندہی کریں تاکہ کوئی بھی فرد نقصان نہ ہو۔ اس موقع پر محکمہ صحت ہنزہ کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر زعیم نے کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ نے کہا کسی بھی ہنگامی صورت میں مرتضی آباداور علی آباد میں پہلے سے ہی ادویات اور دیگر صحت سے متعلق ضروری سامان پہنچایا گیا ہیں انشااللہ آئندہ ایک ہفتوں کے اندر کمی سامان کو بھی پہنچایا جائے گا جس کے لئے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے احکامات مل چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ تعمیرات اور برقیات ایگزیکٹو انجینئرز نے کہا کہ نہ صرف سرکاری املاک بلکہ عوامی املاک ، واٹر چینلز اورپینے کے صاف پانی تما م ضروری اقدامات جن کوبچانے کے لئے حفاطتی دیواروں پر کام شروع کر دیا ہیں انشااللہ ایک ماہ کے اندر حفاظتی دیوار وں پر کام مکمل کر لیا جائیگا۔ اس موقع پر عوام حسن آباد نے انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ششپر گلیشیر سے ہونیوالی عوام حسن آباد کی نقصانات کا ازلہ کی یقین دہانی کے علاوہ اراضیوں کی ناپ تول کے ساتھ مکانات کی حساب کتا ب کے ساتھ واٹر چینلوں پر حفاظتی بند پرکام قبل از وقت شروع کر دیا ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا ہیں کہ کسی بھی قدرتی آفت سے ہمیں بچائیں اور انشااللہ ہمیں توقع بھی ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیدا ہونے کی صورت میں خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرئینگے جہاں پر رہن سہن کا بندوبست کے علاوہ صحت ، تعلیم اور دیگر ضروری اقدامات کرئینگے۔ عوام حسن آباد نے ضلعی انتظامیہ کو پانی کے باعث ہونے والے زمینوں اور گھرانوں کو قبل از وقت دیکھایا جس پر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی دیوار بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ