ہنزہ نیوز اردو

گلگت 749کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کیخلاف ریڈیو پاکستان گلگت میں سخت احتجاج

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (نامہ نگار ): ریڈیو پاکستان میں 749 کنٹریکٹ ملازمین کو بیک جنبش قلم فارغ کرنے کے خلاف آج ریڈیو پاکستان گلگت میں یو ایس او اور بر طرف کنٹریکٹ ملازمین نے احتجاج کیا۔یہ ملازمین ریڈیو پاکستان میں کئی سالوں سے قلیل معاوضہ کے عوض خدمات سر انجام دے رہے تھے احتجاج میں ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینے اور فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔یو ایس او کے اراکین اور متاثرہ ملازمین نے موجودہ حکومت کی نا انصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن چھوٹے ملازمین کے پیٹ پر لات مار کر عوام دشمن ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان میں

17500 سے 26000تک تنخواہ لینے والے ان متاثرہ ملازمین میں سے اکثریت گزشتہ بیس سال سے ارارے میں کام کر رہی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے دو ماہ قبل 320 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے بر طرف کیا تھا جبکہ اس بار باقی ماندہ 749 کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھا دیئے گئے یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان میں 4400 منظور شدہ اسامیاں ہیں جبکہ مستقل ملازمین کی تعداد بمشکل 2400 ہے تقریبا 1000 افراد کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے ۔جن کی اکثریت وفاقی حکومت کے مقرر کردہ کم سے کم معاوضہ 17500 روپے ماہانہ پر کام کررہی تھی اور ادارے میں مستقل ملازمین کی کمی کا احساس تک ہونے نہیں دے رہے تھے

مزید دریافت کریں۔