گلگت 25 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز: ( ایس یو ثاقب ) ہنزہ ضمنی انتخابات تین ہفتے کے لیئے ملتوی باباجان کی کیس کی سماعت کے دورانچیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ کے ریمارکس ۔ بدھ کے روز باباجان کی کیس کی سماعت سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں تھی جہاں پہ پی پی پی کے رہنماء ظفر اقبال نے باباجان کے خلاف سزا یافتہ ہو نے اور نا اہل قرار دینے کے لیئے اپیل بھی کیا تھا جس پہ سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس رانا شمیم نے کہا کہ پہلے سے باباجان کی کیس پینڈنگ میں ہے جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو تا ہے تب تک ہنزہ کے ضمنی انتخابات کو ملتوی کر دیا جا ئے اور تین ہفتے سے پہلے باباجان کی کیس کو نمٹا نے کی ہدا یات بھی جاری کر دیئے اور کہا کہ اس دوران اگر بابا جان بے گناہ ثابت ہو تا ہے تو وہ ایکشن لڑ نے کے لیئے اہل ہوگا اگر گناہ گار ثابت ہو ا تو نا اہل ہو گا ۔ اس کیس کی سماعت جسٹس رانا شمیم اختر اور جسٹس راجہ شہبازپہ مشتمل بنچ نے سکردو میں یہ فیصلہ سنا دیا ۔