ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر جی بی کے کھلاڑیوں کو حکومتی سرپرستی ممکن ہو تو کھلاڑی ملک اور اپنے علاقے کا نام روشن کرسکتے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت  30 اپریل، 2016ء – ہنزہ نیوز(نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر جی بی کے کھلاڑیوں کو حکومتی سرپرستی ممکن ہو تو کھلاڑی ملک اور اپنے علاقے کا نام روشن کرسکتے ہیں گلگت بلتستان کے مستقل اور پائیدار امن کو ممکن بنانے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں نیشنل سطح پر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کریں تاکہ سپورٹس کے فروغ سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوسکے ان خیالات کااظہار گلگت بلتستان فٹبا ل ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر حسین اور گلگت فٹبال ایسو سی ایشن کے صدر محمدذاکر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گیمز اسلام آباد میں تاریخی 58گولڈ اور دیگر میڈل حاصل کرکے جی بی کے عوام کے سرفخر سے بلند کردئے ہیں گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کی بہترین سلیکشن اور کھلاڑیوں کے پرفارمنس نے تاریخی میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے بورڈ کی تسلی بخش کارکردگی پرسپورٹس بورڈ کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جی بی کے کھلاڑی کسی سے کم نہیں اگر خصوصی تربیت دی جائے تو جی بی کے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بن کر پوری دنیا میں ملک اور اپنے علاقے کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ