ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے لوگ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

میں احمد زاہد فیصل آبادی 10 سال سے مسلسل گلگت بلتستان (گلگت، اسکردو، ہنزہ، شگر، کھرمنگ، گانچھے، نگر، استور، غذر) کے سیاحتی اور تعلیمی دورے کر رہا ہوں۔ گلگت بلتستان کے لوگ انتہاٸی شریف النفس، پر امن، مخلص، نیک اور با اخلاق لوگ ہیں۔۔۔ میں اکثر اپنے سٹوڈنٹس اور دوستوں کی محفل میں وہاں کے مقامی لوگوں کے بااخلاق اور پر امن ہونے پے مثالیں بھی دیتا ہوں میرے ساتھ پاکستان کے جتنے بھی علاقوں کے دوست وہاں سیر کی غرض سے گۓ تمام لوگ ان کے اخلاق اور مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوۓ۔۔۔ مجھے پچھلے دنوں شدید صدمہ اس وقت ہوا جب گلگت بلتستان کے لوگوں کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ یہ الزام حالات کے بالکل برعکس ہے میں احمد زاہد فیصل آبادی شدید الفاظ میں اس بات کی مذمت کرتا ہوں۔۔۔ مجھے احمد زاہد فیصل آبادی، میرے مقامی اور انٹرنیشنل دوستوں کو آپ پر فخر ہے آپ لوگ واقعی محبت والے پرامن اور با اخلاق لوگ ہیں ہم آپ لوگوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ میں احمد زاہد فیصل آبادی صدقِ دل سے آپ کے پرامن اور مہمان نواز ہونے کی گواہی دیتا ہوں۔۔۔

اللہ آپکا اور میرا حامی و ناصر ہو

مزید دریافت کریں۔